بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن ابو داؤد

حدیث نمبر: 3065 — باب: زمین جاگیر میں دینے کا بیان۔
کتب سنن ابو داؤد کتاب: محصورات اراضی اور امارت سے متعلق احکام و مسائل باب: زمین جاگیر میں دینے کا بیان۔ حدیث 3065
حدیث نمبر: 3065 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
حدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْمَخْزُومِيُّ: مَا لَمْ تَنَلْهُ أَخْفَافُ الإِبِلِ يَعْنِي أَنَّ الإِبِلَ تَأْكُلُ مُنْتَهَى رُءُوسِهَا وَيُحْمَى مَا فَوْقَهُ.
ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
ہارون بن عبداللہ کہتے ہیں کہ محمد بن حسن مخزومی نے کہا: «ما لم تنله أخفاف الإبل» کا مطلب یہ ہے کہ اونٹ کا سر جہاں تک پہنچے گا وہاں تک وہ کھائے ہی کھائے گا اس سے اوپر کا حصہ بچایا جا سکتا ہے (اس لیے ایسی جگہ گھیرو جہاں اونٹ جاتے ہی نہ ہوں)۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْخَرَاجِ وَالْإِمَارَةِ وَالْفَيْءِ/حدیث: 3065]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«‏‏‏‏تفرد بہ أبو داود (ضعیف جداً)» ‏‏‏‏ (محمد بن حسن مخزومی کذّاب راوی ہے)
قال الشيخ الألباني
ضعيف جدا مقطوع
قال الشيخ زبير على زئي
إسناده صحيح
سنده صحيح إلٰي محمد بن الحسن المخزومي وھو متھم بالكذب بنفسه
الحكم: ضعيف جدا مقطوع
← پچھلی حدیث (3064) باب پر واپس اگلی حدیث (3066) →