نَصْرُ بْنُ الْمُهَاجِرِ ، مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو ، زَائِدَةُ ، مَنْصُورٍ ، مُجَاهِدٍ ، الْحَكَمِ
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ الْمُهَاجِرِ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، حَدَّثَنَا زَائِدَةُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ الْحَكَمِ، أَوِ ابْنِ الْحَكَمِ، عَنْ أَبِيهِ , أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَالَ ثُمَّ تَوَضَّأَ وَنَضَحَ فَرْجَهُ".
ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
حکم یا ابن حکم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پیشاب کیا، پھر وضو کیا، اور اپنی شرمگاہ پر پانی چھڑکا ۱؎۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الطَّهَارَةِ/حدیث: 168]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«انظر ما قبله، (تحفة الأشراف: 3420) (صحیح)»
وضاحت
۱؎: وضو کے بعد تھوڑا سا پانی پاجامہ کی میانی پر چھڑک لے، تاکہ وہاں پیشاب کا قطرہ ہونے کا وسوسہ ختم ہو جائے، یہ وسوسہ دور کرنے کی عمدہ تدبیر ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی امت کو سکھلائی ہے۔
قال الشيخ زبير على زئي
حسن
انظر الحديث السابقين
الحكم: صحيح