زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، ابْنُ عُيَيْنَةَ ، مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، وَإِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ ، أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ
حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، وَإِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ، سَمِعَا أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ:" صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الظُّهْرَ بِالْمَدِينَةِ أَرْبَعًا، وَالْعَصْرَ بِذِي الْحُلَيْفَةِ رَكْعَتَيْنِ".
ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ مدینے میں ظہر چار رکعت پڑھی اور ذو الحلیفہ میں عصر دو رکعت ۱؎۔ [سنن ابي داود/كتاب صلاة السفر/حدیث: 1202]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«صحیح البخاری/تقصیر الصلاة 5 (1089)، والحج 24 (1546)، 25 (1548)، 119 (1714)، والجہاد 104 (2951)، صحیح مسلم/المسافرین 1 (690)، سنن الترمذی/الصلاة 274 (546)، سنن النسائی/الصلاة 11 (470)، (تحفة الأشراف: 166، 1573)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/ 110، 111، 177، 186، 237، 268)، سنن الدارمی/الصلاة 179 (1548)، ویأتي في الحج برقم 1773) (صحیح)»
وضاحت
۱؎: اس سے معلوم ہوا کہ مسافر جب شہر کی آبادی سے باہر نکل جائے تو اس کے لئے قصر کرنا جائز ہو جاتا ہے، ذوالحلیفہ مدینہ سے (مکہ کے راستے میں) تیرہ کیلو میٹر کی دوری پر ہے، جو اہل مدینہ کی میقات ہے، اس وقت یہ ”ابیار علی“ سے بھی مشہور ہے۔
قال الشيخ زبير على زئي
صحيح بخاري (1089) صحيح مسلم (690)
الحكم: صحيح