أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ ، زُهَيْرٌ ، أَبُو الزُّبَيْرِ ، جَابِرٍ ، يَحْيَي بْنُ يَحْيَي ، أَبُو خَيْثَمَةَ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ . ح وحدثنا يَحْيَي بْنُ يَحْيَي ، حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قال: قال رسول اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " إِذَا انْقَطَعَ شِسْعُ أَحَدِكُمْ أَوْ مَنِ انْقَطَعَ شِسْعُ نَعْلِهِ، فَلَا يَمْشِ فِي نَعْلٍ وَاحِدَةٍ حَتَّى يُصْلِحَ شِسْعَهُ، وَلَا يَمْشِ فِي خُفٍّ وَاحِدٍ، وَلَا يَأْكُلْ بِشِمَالِهِ، وَلَا يَحْتَبِي بِالثَّوْبِ الْوَاحِدِ، وَلَا يَلْتَحِفْ الصَّمَّاءَ ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
ابوخیثمہ (زہیر) نے ابوزبیر سے، انہوں نے حضرت جابر رضی اللہ عنہما سے روایت کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا (یا انہوں نے کہا:) میں نے یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جب تم میں سے کسی کا تسمہ ٹوٹ جائے یا (فرمایا) جس شخص کے جوتے کا تسمہ ٹوٹ جائے تو وہ ایک (ہی) جوتے میں نہ چلے یہاں تک کہ اپنا تسمہ ٹھیک کر لے، ایک موزے میں بھی نہ چلے، اپنے بائیں ہاتھ سے نہ کھائے، نہ (اکڑوں بیٹھ کر) اکلوتے کپڑے کو کمر اور گھٹنوں کے گرد باندھے، نہ ہاتھ پاؤں بند کر دینے والا لباس پہنے۔“ [صحيح مسلم/كِتَاب اللِّبَاسِ وَالزِّينَةِ/حدیث: 5500]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة