بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
باب: مدینہ والوں کے لیے ذوالحلیفہ کی مسجد سے احرام باندھنے کا حکم۔
Sahih Muslim
کتب صحیح مسلم حج کے احکام و مسائل باب: مدینہ والوں کے لیے ذوالحلیفہ کی مسجد سے احرام باندھنے کا حکم۔
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 1186 صحیح مسلم
يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، مَالِكٍ ، مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَبَاهُ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَاهُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، يَقُولُ: " بَيْدَاؤُكُمْ هَذِهِ الَّتِي تَكْذِبُونَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيهَا، مَا أَهَلَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا مِنْ عِنْدِ الْمَسْجِدِ " يَعْنِي ذَا الْحُلَيْفَةِ.
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
یحییٰ بن یحییٰ نے حدیث بیان کی، کہا: میں نے مالک کے سامنے قراءت کی، انہوں نے موسیٰ بن عقبہ سے اور انہوں نے سالم بن عبداللہ سے روایت کی کہ انہوں نے اپنے والد (عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما) سے سنا، انہوں نے فرمایا: یہ تمہارا چٹیل میدان بیداء وہ مقام ہے جس کے حوالے سے تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بارے میں غلط بیانی کرتے ہو، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کسی اور جگہ سے نہیں مگر مسجد کے قریب (یعنی ذو الحلیفہ) ہی سے احرام باندھا تھا। [صحيح مسلم/كِتَاب الْحَجِّ/حدیث: 2816]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 2816 صحیح مسلم

قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَاتِمٌ يَعْنِي ابْنَ إِسْمَاعِيل ، مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، سَالِمٍ ، ابْنُ عُمَرَ
وحَدَّثَنَاه قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا حَاتِمٌ يَعْنِي ابْنَ إِسْمَاعِيل ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ سَالِمٍ ، قَالَ: كَانَ ابْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا إِذَا قِيلَ لَهُ الْإِحْرَامُ مِنَ الْبَيْدَاءِ، قَالَ: " الْبَيْدَاءُ الَّتِي تَكْذِبُونَ فِيهَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مَا أَهَلَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا مِنْ عِنْدِ الشَّجَرَةِ حِينَ قَامَ بِهِ بَعِيرُهُ ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
حاتم یعنی ابن اسماعیل نے موسیٰ بن عقبہ سے، انہوں نے سالم سے حدیث بیان کی، کہا: جب ابن عمر رضی اللہ عنہما سے یہ کہا جاتا کہ احرام بیداء سے (باندھا جاتا) ہے تو وہ کہتے: بیداء وہ مقام ہے جس کے حوالے سے تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر غلط بیانی کرتے ہو۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کسی اور جگہ سے نہیں، درخت کے پاس ہی سے احرام باندھا تھا جب آپ کی اونٹنی آپ کو لے کر کھڑی ہو گئی تھی۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْحَجِّ/حدیث: 2817]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 2817 صحیح مسلم