بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 2817 — باب: مدینہ والوں کے لیے ذوالحلیفہ کی مسجد سے احرام باندھنے کا حکم۔
کتب صحیح مسلم حج کے احکام و مسائل باب: مدینہ والوں کے لیے ذوالحلیفہ کی مسجد سے احرام باندھنے کا حکم۔ حدیث 2817
حدیث نمبر: 2817 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَاتِمٌ يَعْنِي ابْنَ إِسْمَاعِيل ، مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، سَالِمٍ ، ابْنُ عُمَرَ
وحَدَّثَنَاه قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا حَاتِمٌ يَعْنِي ابْنَ إِسْمَاعِيل ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ سَالِمٍ ، قَالَ: كَانَ ابْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا إِذَا قِيلَ لَهُ الْإِحْرَامُ مِنَ الْبَيْدَاءِ، قَالَ: " الْبَيْدَاءُ الَّتِي تَكْذِبُونَ فِيهَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مَا أَهَلَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا مِنْ عِنْدِ الشَّجَرَةِ حِينَ قَامَ بِهِ بَعِيرُهُ ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
حاتم یعنی ابن اسماعیل نے موسیٰ بن عقبہ سے، انہوں نے سالم سے حدیث بیان کی، کہا: جب ابن عمر رضی اللہ عنہما سے یہ کہا جاتا کہ احرام بیداء سے (باندھا جاتا) ہے تو وہ کہتے: بیداء وہ مقام ہے جس کے حوالے سے تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر غلط بیانی کرتے ہو۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کسی اور جگہ سے نہیں، درخت کے پاس ہی سے احرام باندھا تھا جب آپ کی اونٹنی آپ کو لے کر کھڑی ہو گئی تھی۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْحَجِّ/حدیث: 2817]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (2816) باب پر واپس اگلی حدیث (2818) →