بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 992 — باب: جب فتنہ کا ڈر نہ ہو تو عورتوں کے مساجد میں جانے کا جواز بشرطیکہ وہ خوشبو نہ لگائیں۔
کتب صحیح مسلم نماز کے احکام و مسائل باب: جب فتنہ کا ڈر نہ ہو تو عورتوں کے مساجد میں جانے کا جواز بشرطیکہ وہ خوشبو نہ لگائیں۔ حدیث 992
أَبُو كُرَيْبٍ ، أَبُو مُعَاوِيَةَ ، الأَعْمَشِ ، مُجَاهِدٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا تَمْنَعُوا النِّسَاءَ مِنَ الْخُرُوجِ إِلَى الْمَسَاجِدِ بِاللَّيْلِ "، فَقَالَ ابْنٌ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ: لَا نَدَعُهُنَّ يَخْرُجْنَ فَيَتَّخِذْنَهُ دَغَلًا، قَالَ: فَزَبَرَهُ ابْنُ عُمَرَ، وَقَالَ: أَقُول: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَتَقُولُ: لَا نَدَعُهُنَّ ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
ابومعاویہ نے اعمش سے، انہوں نے مجاہد سے اور انہوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: رات کو عورتوں کو مسجدوں میں جانے سے نہ روکو۔ تو عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ایک بیٹے نے کہا: ہم ان کو نہیں چھوڑیں گے کہ وہ جائیں اور اسے خرابی اور بگاڑ (کا ذریعہ) بنا لیں۔ (مجاہد نے) کہا: ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اسے سخت ڈانٹا اور کہا: میں کہتا ہوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا اور تو کہتا ہے ہم انہیں نہیں چھوڑیں گے۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الصَّلَاةِ/حدیث: 992]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (991) باب پر واپس اگلی حدیث (993) →