بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 75 — باب: انصار اور سیدنا علی رضی اللہ عنہم سے محبت رکھنا ایمان کی علامت ہے اور ان سے بغض رکھنا نفاق کی علامت ہے۔
کتب صحیح مسلم ایمان کے احکام و مسائل باب: انصار اور سیدنا علی رضی اللہ عنہم سے محبت رکھنا ایمان کی علامت ہے اور ان سے بغض رکھنا نفاق کی علامت ہے۔ حدیث 75
زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ ، أَبِي ، شُعْبَةُ ، عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ ، الْبَرَاءَ
وحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ . ح وحَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ وَاللَّفْظُ لَهُ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ الْبَرَاءَ يُحَدِّثُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ: " فِي الأَنْصَارِ، لَا يُحِبُّهُمْ إِلَّا مُؤْمِنٌ، وَلَا يُبْغِضُهُمْ إِلَّا مُنَافِقٌ، مَنْ أَحَبَّهُمْ أَحَبَّهُ اللَّهُ، وَمَنْ أَبْغَضَهُمْ أَبْغَضَهُ اللَّهُ "، قَالَ شُعْبَة: قُلْتُ لِعَدِيٍّ: سَمِعْتَهُ مِنَ الْبَرَاءِ، قَالَ: إِيَّايَ حَدَّثَ.
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
شعبہ نے عدی بن ثابت سے روایت کی، انہوں نے کہا: میں نے حضرت براء رضی اللہ عنہ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے حدیث بیان کرتے ہوئے سنا کہ آپ نے انصار کے بارے میں فرمایا: ان سے محبت نہیں کرتا مگر وہی جو مومن ہے اور ان سے بغض نہیں رکھتا مگر وہی جو منافق ہے۔ جس نے ان سے محبت کی، اللہ اس سے محبت کرتا ہے اور جس نے ان سے بغض رکھا اللہ اس سے بغض رکھتا ہے۔ شعبہ نے کہا: میں عدی سے پوچھا: کیا تم نے یہ روایت براء رضی اللہ عنہ سے سنی ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا: انہوں نے یہ حدیث مجھی کو سنائی تھی۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْإِيمَانِ/حدیث: 237]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (74) باب پر واپس اگلی حدیث (76) →