☽ 11 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 739
کتب← صحیح مسلم← ابواب← باب← حدیث نمبر 739
أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ ، إِسْمَاعِيل ، أَبِي رَيْحَانَةَ ، سَفِينَةَ ، أَبُو بَكْرٍ
وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ . ح وحَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل ، عَنْ أَبِي رَيْحَانَةَ ، عَنْ سَفِينَةَ ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ صَاحِبُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَغْتَسِلُ بِالصَّاعِ، وَيَتَطَهَّرُ بِالْمُدِّ "، وَفِي حَدِيثِ ابْنِ حُجْرٍ، أَوَ قَالَ: وَيُطَهِّرُهُ الْمُدُّ، وقَالَ: وَقَدْ كَانَ كَبِرَ، وَمَا كُنْتُ أَثِقُ بِحَدِيثِهِ.
اردو ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
ابوبکر بن ابی شیبہ اور علی بن حجر نے اسماعیل بن علیہ سے، انہوں نے ابوریحانہ سے، انہوں نے حضرت سفینہ رضی اللہ عنہ سے (ابوبکر نے کہا:) رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے صحابی (حضرت سفینہ رضی اللہ عنہ) سے روایت کی، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک صاع پانی سے غسل فرماتے اور ایک مد پانی سے وضو فرما لیتے۔ (علی) ابن حجر کی روایت میں ہے کہ یا (ابوریحانہ نے ایک مد سے وضو فرما لیتے تھے کے بجائے) ”ایک مد پانی سے آپ کا وضو ہو جاتا تھا“ کہا۔ ابوریحانہ نے کہا: سفینہ رضی اللہ عنہ عمر رسیدہ ہو گئے تھے، اس لیے مجھے ان کی حدیث پر اعتماد و وثوق نہیں ہے۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْحَيْضِ/حدیث: 739]
پچھلی حدیث → (738) باب پر واپس ← اگلی حدیث (740)