☽ 11 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 6912
کتب← صحیح مسلم← ابواب← باب← حدیث نمبر 6912
حدیث نمبر: 6912 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
ابْنُ نُمَيْرٍ ، عَبْدُ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ إِدْرِيسَ ، عَاصِمُ بْنُ كُلَيْبٍ
وحَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ إِدْرِيسَ ، أَخْبَرَنَا عَاصِمُ بْنُ كُلَيْبٍ ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ، قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُلْ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْهُدَى وَالسَّدَادَ، ثُمَّ ذَكَرَ بِمِثْلِهِ.
اردو ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
ابن نمیر نے کہا: ہمیں عبداللہ بن ادریس نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں عاصم بن کلیب نے اسی سند کے ساتھ خبر دی (کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے) کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”(اے علی! یہ) کہو: «اللہم انی اسألک الہدیٰ والسداد» اے اللہ! میں تجھ سے ہدایت اور راستی کا سوال کرتا ہوں۔“ پھر اسی کے مانند بیان کیا۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الذِّكْرِ وَالدُّعَاءِ وَالتَّوْبَةِ وَالِاسْتِغْفَارِ/حدیث: 6912]
پچھلی حدیث → (6911) باب پر واپس ← اگلی حدیث (6913)