بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 6873 — باب:سستی اور عاجر ہونے سے پناہ مانگنے کا بیان۔
کتب صحیح مسلم ذکر الہی، دعا، توبہ، اور استغفار باب:سستی اور عاجر ہونے سے پناہ مانگنے کا بیان۔ حدیث 6873
حدیث نمبر: 6873 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، ابْنُ عُلَيَّةَ ، سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ ، أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، قَالَ: وَأَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ ، حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْعَجْزِ وَالْكَسَلِ وَالْجُبْنِ وَالْهَرَمِ وَالْبُخْلِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَمِنْ فِتْنَةِ الْمَحْيَا وَالْمَمَاتِ "،
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
ابن علیہ نے کہا: ہمیں سلیمان تیمی نے خبر دی، انہوں نے کہا: ہمیں حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے حدیث بیان کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم یہ دعا فرمایا کرتے تھے: «اللہم انی اعوذ بک من العجز والکسل والجبن والبخل والھرم، واعوذ بک من عذاب القبر وفتنة الحیاة والممات» اے اللہ! میں عاجز ہونے، سستی، بزدلی، بڑھاپے اور بخل سے تیری پناہ میں آتا ہوں اور میں قبر کے عذاب اور زندگی اور موت کی آزمائشوں سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الذِّكْرِ وَالدُّعَاءِ وَالتَّوْبَةِ وَالِاسْتِغْفَارِ/حدیث: 6873]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (6872) باب پر واپس اگلی حدیث (6874) →