يَحْيَى بْنُ يَحْيَى التَّمِيمِيُّ ، أَبُو الأَحْوَصِ ، أَشْعَثَ ، الأَسْوَدِ بْنِ هِلَالٍ ، الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى التَّمِيمِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ هِلَالٍ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، قَالَ: " بَيْنَا أَنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ، إِذْ نَزَلَ، فَقَضَى حَاجَتَهُ، ثُمَّ جَاءَ فَصَبَبْتُ عَلَيْهِ مِنْ إِدَاوَةٍ كَانَتْ مَعِي، فَتَوَضَّأَ، وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
اسود بن ہلال نے حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا: ایک رات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ تھا جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم (سواری سے) اترے اور قضائے حاجت کی آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم واپس آئے تو میں نے اس برتن سے جو میرے پاس تھا ”پانی ڈالا“ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے وضو کیا اور آپ نے موزوں پر مسح کیا۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الطَّهَارَةِ/حدیث: 628]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة