بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 6108 — باب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ناموں کا بیان۔
کتب صحیح مسلم انبیائے کرام علیہم السلام کے فضائل باب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ناموں کا بیان۔ حدیث 6108
حدیث نمبر: 6108 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ ، جَرِيرٌ ، الْأَعْمَشِ ، عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، أَبِي عُبَيْدَةَ ، أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ
وحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ ، أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ الْأَعْمَشِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ ، قَالَ: " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يُسَمِّي لَنَا نَفْسَهُ أَسْمَاءً، فَقَالَ: أَنَا مُحَمَّدٌ، وَأَحْمَدُ، وَالْمُقَفِّي، وَالْحَاشِرُ، وَنَبِيُّ التَّوْبَةِ، وَنَبِيُّ الرَّحْمَةِ ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنے کئی نام ہم سے بیان کرتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: "میں محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہوں اور احمد اور مقفی (آخر میں آنے والا) ہوں اور حاشر اور نبی التوبہ (آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی وجہ سے کثیر خلقت توبہ کرے گی) اور نبی الرحمہ (آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی وجہ سے انسان بہت سی نعمتوں سے نوازے جائیں گے۔)" [صحيح مسلم/كِتَاب الْفَضَائِلِ/حدیث: 6108]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (6107) باب پر واپس اگلی حدیث (6109) →