أَبُو الرَّبِيعِ الْعَتَكِيُّ ، حَمَّادٌ ، ثَابِتٌ ، أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ
حَدَّثَنِي أَبُو الرَّبِيعِ الْعَتَكِيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ ، قَالَ: " سُئِلَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، عَنْ خِضَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَقَالَ: لَوْ شِئْتُ أَنْ أَعُدَّ شَمَطَاتٍ كُنَّ فِي رَأْسِهِ فَعَلْتُ، وَقَالَ: لَمْ يَخْتَضِبْ، وَقَدِ اخْتَضَبَ أَبُو بَكْرٍ بِالْحِنَّاءِ، وَالْكَتَمِ، وَاخْتَضَبَ عُمَرُ بِالْحِنَّاءِ بَحْتًا ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
ثابت نے کہا: حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بالوں کے خضاب کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سر مبارک میں جو سفید بال موجود تھے، اگر میں انہیں گننا چاہتا تو گن لیتا۔ انہوں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بالوں کو رنگ نہیں لگایا اور حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے مہندی اور کتم کو ملا کر بالوں کو رنگ لگایا اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے خالص مہندی کا رنگ لگایا۔“ [صحيح مسلم/كِتَاب الْفَضَائِلِ/حدیث: 6076]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة