مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاح ، إِسْمَاعِيلُ يَعْنِي ابْنَ زَكَرِيَّاء ، سُهَيْلٍ ، أُخْتِي ، أَبِي هُرَيْرَةَ
وحدثنا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاح ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ يَعْنِي ابْنَ زَكَرِيَّاء ، عَنْ سُهَيْلٍ ، حَدَّثَتْنِي أُخْتِي ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عن النبي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ: " فِي أَوَّلِ ضَرْبَةٍ سَبْعِينَ حَسَنَةً ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
محمد بن صباح نے کہا: ہمیں اسماعیل بن زکریا نے سہیل سے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: مجھے میری بہن (سودہ بنت ابوصالح رضی اللہ عنہا) نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے روایت کی، کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا:”پہلی ضرب میں ستر نیکیاں ہیں۔“ [صحيح مسلم/كِتَاب السَّلَامِ/حدیث: 5848]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة