بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 5726 — باب: نظر لگنے، پھوڑے پھنسی، زہریلے ڈنگ وغیرہ کی تکلیف میں دم کرانے کا استحباب۔
کتب صحیح مسلم سلامتی اور صحت کا بیان باب: نظر لگنے، پھوڑے پھنسی، زہریلے ڈنگ وغیرہ کی تکلیف میں دم کرانے کا استحباب۔ حدیث 5726
حدیث نمبر: 5726 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ الْعَمِّيُّ ، أَبُو عَاصِمٍ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، أَبُو الزُّبَيْرِ ، جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنِي عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ الْعَمِّيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ ، قال: وَأَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ: " رَخَّصَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِآلِ حَزْمٍ فِي رُقْيَةِ الْحَيَّةِ، وَقَالَ لِأَسْمَاءَ بِنْتِ عُمَيْسٍ: " مَا لِي أَرَى أَجْسَامَ بَنِي أَخِي ضَارِعَةً تُصِيبُهُمُ الْحَاجَةُ؟، قَالَتْ: لَا، وَلَكِنْ الْعَيْنُ تُسْرِعُ إِلَيْهِمْ، قَالَ: " ارْقِيهِمْ "، قَالَتْ: فَعَرَضْتُ عَلَيْهِ، فَقَالَ: " ارْقِيهِمْ ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
ابوعاصم نے ابن جریج سے روایت کی، کہا: مجھے ابوزبیر نے بتایا کہ انہوں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کو یہ کہتے ہوئے سنا، نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے آل (بنو عمرو بن) حزم کو سانپ (کے کاٹے) کا دم کرنے کی اجازت دی اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا سے فرمایا: کیا ہوا ہے میں اپنے بھائی (حضرت جعفر بن ابی طالب رضی اللہ عنہ) کے بچوں کے جسم لاغر دیکھ رہا ہوں، کیا انہیں بھوکا رہنا پڑتا ہے؟ انہوں نے کہا: نہیں لیکن انہیں نظر بد جلدی لگ جاتی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: انہیں دم کرو۔ انہوں نے (اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا) کہا: تو میں نے (دم کے الفاظ کو) آپ کے سامنے پیش کیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: (ان الفاظ سے) ان کو دم کر دو۔ [صحيح مسلم/كِتَاب السَّلَامِ/حدیث: 5726]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (5725) باب پر واپس اگلی حدیث (5732) →