بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 5725 — باب: نظر لگنے، پھوڑے پھنسی، زہریلے ڈنگ وغیرہ کی تکلیف میں دم کرانے کا استحباب۔
کتب صحیح مسلم سلامتی اور صحت کا بیان باب: نظر لگنے، پھوڑے پھنسی، زہریلے ڈنگ وغیرہ کی تکلیف میں دم کرانے کا استحباب۔ حدیث 5725
حدیث نمبر: 5725 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
أَبُو الرَّبِيعِ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ ، مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ الزُّبَيْدِيُّ ، الزُّهْرِيِّ ، عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، زَيْنَبَ بِنْتِ أُمِّ سَلَمَةَ ، أُمِّ سَلَمَةَ
حَدَّثَنِي أَبُو الرَّبِيعِ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ الزُّبَيْدِيُّ ، عَنْ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أُمِّ سَلَمَةَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِجَارِيَةٍ فِي بَيْتِ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى بِوَجْهِهَا سَفْعَةً، فَقَالَ: " بِهَا نَظْرَةٌ فَاسْتَرْقُوا لَهَا "، يَعْنِي بِوَجْهِهَا صُفْرَةً.
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
زینب بنت ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے ام المؤمنین حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی زوجہ حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں ایک لڑکی کے بارے میں جس کے چہرے (کے ایک حصے) کا رنگ بدلا ہوا دیکھا فرمایا: اس کو نظر لگ گئی ہے اس کو دم کراؤ۔ آپ کی مراد اس کے چہرے کی پیلاہٹ سے تھی۔ [صحيح مسلم/كِتَاب السَّلَامِ/حدیث: 5725]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (5724) باب پر واپس اگلی حدیث (5726) →