أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ابْنُ فُضَيْلٍ ، وَابْنُ إِدْرِيسَ ، حُصَيْنٍ ، الشَّعْبِيِّ ، عُرْوَةَ الْبَارِقِيِّ
وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ وَابْنُ إِدْرِيسَ ، عَنْ حُصَيْنٍ ، عَنْ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ الْبَارِقِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الْخَيْرُ مَعْقُوصٌ بِنَوَاصِي الْخَيْلِ "، قَالَ: فَقِيلَ لَهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، بِمَ ذَاكَ؟، قَالَ: " الْأَجْرُ وَالْمَغْنَمُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
ابن فضیل اور ابن ادریس نے حصین سے، انہوں نے شعبی سے، انہوں نے حضرت عروہ بارقی رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”خیر (اور برکت) گھوڑوں کی پیشانی کے بالوں کے ساتھ گندھی ہوئی ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے پوچھا گیا: اللہ کے رسول! یہ کس طرح ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت تک (گھوڑوں میں) اجر بھی ہے اور غنیمت بھی۔“ [صحيح مسلم/كِتَاب الْإِمَارَةِ/حدیث: 4850]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة