إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ ، عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، مَعْمَرٌ ، الزُّهْرِيِّ
وحَدَّثَنَاه إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍجَمِيعًا، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ الزُّهْرِيِّ بِهَذَا الْإِسْنَادِ نَحْوَهُ، غَيْرَ أَنَّهُ، قَالَ فَرْوَةُ بْنُ نُعَامَةَ الْجُذَامِيُّ:، وَقَالَ: انْهَزَمُوا وَرَبِّ الْكَعْبَةِ انْهَزَمُوا وَرَبِّ الْكَعْبَةِ، وَزَادَ فِي الْحَدِيثِ حَتَّى هَزَمَهُمُ اللَّهُ، قَالَ: وَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرْكُضُ خَلْفَهُمْ عَلَى بَغْلَتِهِ،
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
معمر نے ہمیں زہری سے اسی سند کے ساتھ اسی طرح خبر دی، البتہ انہوں نے فروہ بن (نفاثہ کی جگہ) نعامہ جذامی (صحیح نفاثہ ہی ہے) کہا اور کہا: ”رب کعبہ کی قسم! وہ شکست کھا گئے۔ رب کعبہ کی قسم! وہ شکست کھا گئے۔“ اور انہوں نے حدیث میں یہ اضافہ کیا: یہاں تک کہ اللہ نے انہیں شکست دے دی۔ کہا: ایسے لگتا ہے کہ میں (اب بھی) نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دیکھ رہا ہوں کہ آپ ان کے پیچھے اپنے خچر کو ایڑ لگا رہے ہیں۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْجِهَادِ وَالسِّيَرِ/حدیث: 4613]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة