يَحْيَي بْنُ يَحْيي التَّمِيمِيُّ ، أَبُو خَيْثَمَةَ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، جَابِرٍ ، أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ ، زُهَيْرٌ ، أَبُو الزُّبَيْرِ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا يَحْيَي بْنُ يَحْيي التَّمِيمِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ . ح وحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا يَبِعْ حَاضِرٌ لِبَادٍ دَعُوا النَّاسَ يَرْزُقْ اللَّهُ بَعْضَهُمْ مِنْ بَعْضٍ "، غَيْرَ أَنَّ فِي رِوَايَةِ يَحْيَى: يُرْزَقُ.
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
یحییٰ بن یحییٰ تمیمی اور احمد بن یونس نے کہا: ہمیں ابوخثیمہ زہیر نے حدیث سنائی، کہا: ہمیں ابوزبیر نے حضرت جابر رضی اللہ عنہما سے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی شہری کسی دیہاتی کی طرف سے بیع نہ کرے۔ لوگوں کو چھوڑ دو، اللہ تعالیٰ ان میں سے بعض کو بعض کے ذریعے سے رزق دیتا ہے۔“ البتہ یحییٰ کی روایت میں (مجہول کے صیغے کے ساتھ) ہے: ”رزق دیا جاتا ہے۔“ [صحيح مسلم/كِتَاب الْبُيُوعِ/حدیث: 3826]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة