☽ 11 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 3796
کتب← صحیح مسلم← ابواب← باب← حدیث نمبر 3796
حدیث نمبر: 3796 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ ، الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ مُطَرِّفٍ أَبِي غَسَّانَ الْمَدَنِيِّ ، زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ ، سَعِيدِ ابْنِ مَرْجَانَةَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
وحَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُطَرِّفٍ أَبِي غَسَّانَ الْمَدَنِيِّ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ ، عَنْ سَعِيدِ ابْنِ مَرْجَانَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَنْ أَعْتَقَ رَقَبَةً، أَعْتَقَ اللَّهُ بِكُلِّ عُضْوٍ مِنْهَا عُضْوًا مِنْ أَعْضَائِهِ مِنَ النَّارِ، حَتَّى فَرْجَهُ بِفَرْجِهِ ".
اردو ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
علی بن حسین نے سعید بن مرجانہ سے، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے روایت کی کہ آپ نے فرمایا: ”جس نے کسی مومن گردن کو آزاد کیا تو اللہ تعالیٰ اس کے ہر عضو کے بدلے اس (آزاد کرنے والے) کے اعضاء میں سے وہی عضو آگ سے آزاد فرمائے گا حتیٰ کہ اس کی شرمگاہ کے بدلے اس کی شرمگاہ کو بھی۔“ [صحيح مسلم/كِتَاب الْعِتْقِ/حدیث: 3796]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
پچھلی حدیث → (3795) باب پر واپس ← اگلی حدیث (3797)