قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، سُفْيَانُ ، عَمْرٍو ، جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ
وحدثناه قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، حدثنا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " هَلْ نَكَحْتَ يَا جَابِرُ "، وَسَاقَ الْحَدِيثَ إِلَى قَوْلِهِ: امْرَأَةً تَقُومُ عَلَيْهِنَّ وَتَمْشُطُهُنَّ، قَالَ: أَصَبْتَ وَلَمْ يَذْكُرْ مَا بَعْدَهُ.
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
سفیان نے ہمیں عمرو سے حدیث بیان کی، انہوں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت کی، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھ سے پوچھا: ”جابر! کیا تم نے نکاح کر لیا ہے؟“ اور آگے یہاں تک بیان کیا: ایسی عورت جو ان کی نگہداشت کرے اور ان کی کنگھی کرے، آپ نے فرمایا: ”تم نے ٹھیک کیا۔“ اور انہوں نے اس کے بعد والا حصہ بیان نہیں کیا۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الرِّضَاعِ/حدیث: 3639]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة