بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 3499 — باب: اپنی لونڈی کو آزاد کر کے نکاح کرنے کی فضیلت۔
کتب صحیح مسلم نکاح کے احکام و مسائل باب: اپنی لونڈی کو آزاد کر کے نکاح کرنے کی فضیلت۔ حدیث 3499
حدیث نمبر: 3499 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، مُطَرِّفٍ ، عَامِرٍ ، أَبِي بُرْدَةَ ، أَبِي مُوسَى
وحدثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، أَخْبَرَنا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي " الَّذِي يُعْتِقُ جَارِيَتَهُ، ثُمَّ يَتَزَوَّجُهَا، لَهُ أَجْرَانِ ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس شخص کے بارے میں، جو اپنی لونڈی کو آزاد کرتا ہے، پھر اس سے شادی کرتا ہے، فرمایا: اس کے لیے دو اجر ہیں۔ (آزاد کرنے کا اجر اور اس کے بعد شادی کے ذریعے اسے عزت کا مقام دینے کا اجر)۔ [صحيح مسلم/كِتَاب النِّكَاحِ/حدیث: 3499]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (3498) باب پر واپس اگلی حدیث (3500) →