وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، جَرِيرٍ ، قُتَيْبَةُ ، جَرِيرٌ ، عَبْدِ الْمَلِكِ وَهُوَ ابْنُ عُمَيْرٍ ، قَزَعَةَ ، أَبِي سَعِيدٍ
حدثنا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، جميعا عَنْ جَرِيرٍ ، قَالَ قُتَيْبَةُ : حدثنا جَرِيرٌ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ وَهُوَ ابْنُ عُمَيْرٍ ، عَنْ قَزَعَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ مِنْهُ حَدِيثًا فَأَعْجَبَنِي، فَقُلْتُ لَهُ: أَنْتَ سَمِعْتَ هَذَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: فَأَقُولُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا لَمْ أَسْمَعْ، قَالَ: سَمِعْتُهُ يَقُولُ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا تَشُدُّوا الرِّحَالَ إِلَّا إِلَى ثَلَاثَةِ مَسَاجِدَ: مَسْجِدِي هَذَا، وَالْمَسْجِدِ الْحَرَامِ، وَالْمَسْجِدِ الْأَقْصَى "، وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: " لَا تُسَافِرِ الْمَرْأَةُ يَوْمَيْنِ مِنَ الدَّهْرِ، إِلَّا وَمَعَهَا ذُو مَحْرَمٍ مِنْهَا أَوْ زَوْجُهَا "،
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
جریر نے ہمیں عبدالملک بن عمیر سے حدیث بیان کی، انہوں نے قزعہ سے اور انہوں نے حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کی، (قزعہ نے) کہا: میں نے ان (حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ) سے ایک حدیث سنی جو مجھے بہت اچھی لگی۔ تو میں نے ان سے کہا: آپ نے یہ حدیث خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سنی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: کیا میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر وہ بات کہہ سکتا ہوں جو میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے نہیں سنی! (قزعہ نے) کہا میں نے ان سے سنا کہہ رہے تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”(عبادت کی غرض سے) تین مسجدوں کے سوا کسی طرف رخت سفر نہ باندھو: میری مسجد، مسجد حرام اور مسجد اقصیٰ۔“ اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سنا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرما رہے تھے: ”کوئی عورت کسی بھی وقت دو دن کا سفر نہ کرے مگر اس طرح کہ اس کے ساتھ محرم ہو یا اس کا شوہر ہو۔“ [صحيح مسلم/كِتَاب الْحَجِّ/حدیث: 3261]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة