بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 3248 — باب: کعبہ کی عمارت توڑنا اور اس کی تعمیر کا بیان۔
کتب صحیح مسلم حج کے احکام و مسائل باب: کعبہ کی عمارت توڑنا اور اس کی تعمیر کا بیان۔ حدیث 3248
حدیث نمبر: 3248 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَكْرٍ السَّهْمِيُّ ، حَاتِمُ بْنُ أَبِي صَغِيرَةَ ، أَبِي قَزَعَةَ ، ابْنَ الزُّبَيْرِ ، أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ
وحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ ، حدثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَكْرٍ السَّهْمِيُّ ، حدثنا حَاتِمُ بْنُ أَبِي صَغِيرَةَ ، عَنْ أَبِي قَزَعَةَ ، أَنَّ عَبْدَ الْمَلِكِ بْنَ مَرْوَانَ بَيْنَمَا هُوَ يَطُوفُ بِالْبَيْتِ، إِذْ قَالَ: قَاتَلَ اللَّهُ ابْنَ الزُّبَيْرِ حَيْثُ يَكْذِبُ عَلَى أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ ، يَقُولُ: سَمِعْتُهَا تَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يَا عَائِشَةُ، لَوْلَا حِدْثَانُ قَوْمِكِ بِالْكُفْرِ لَنَقَضْتُ الْبَيْتَ حَتَّى أَزِيدَ فِيهِ مِنَ الْحِجْرِ، فَإِنَّ قَوْمَكِ قَصَّرُوا فِي الْبِنَاءِ "، فقَالَ الْحَارِثُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَبِيعَةَ: لَا تَقُلْ هَذَا يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، فَأَنَا سَمِعْتُ أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ تُحَدِّثُ هَذَا، قَالَ: لَوْ كُنْتُ سَمِعْتُهُ قَبْلَ أَنْ أَهْدِمَهُ لَتَرَكْتُهُ عَلَى مَا بَنَى ابْنُ الزُّبَيْرِ.
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
ابوقزعہ سے روایت ہے کہ عبدالملک بن مروان جب بیت اللہ کا طواف کر رہا تھا تو اس نے کہا: اللہ حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کو ہلاک کرے کہ وہ ام المؤمنین پر جھوٹ بولتا ہے وہ کہتا ہے میں نے انہیں یہ کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اے عائشہ! تمہاری قوم کے کفر کا زمانہ قریب کا نہ ہوتا تو میں بیت اللہ کو گراتا حتیٰ کہ اس میں حطیم میں سے (کچھ حصہ) بڑھا دیتا بلاشبہ تمہاری قوم نے اس کی عمارت کو کم کر دیا ہے۔ اس پر حارث بن عبداللہ بن ابی ربیعہ نے کہا: امیر المومنین ایسا نہ کہیے۔ میں نے خود ام المؤمنین سے سنا ہے وہ یہ حدیث بیان کر رہی تھیں۔ (عبدالملک نے) کہا اگر میں نے یہ بات اسے گرا نے سے پہلے سن لی ہوتی تو میں اسے اسی طرح چھوڑ دیتا جس طرح حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ نے بنایا تھا۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْحَجِّ/حدیث: 3248]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (3247) باب پر واپس اگلی حدیث (3249) →