قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، لَيْثٌ ، ابْنُ رُمْح ، اللَّيْثُ ، ابْنِ شِهَابٍ ، سَالِمٍ ، أَبِيهِ ، بِلَالًا
وحدثنا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، حدثنا لَيْثٌ . ح وحدثنا ابْنُ رُمْح ، أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ : أَنَّهُ قَالَ: دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْبَيْتَ هُوَ، وَأُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ، وَبِلَالٌ، وَعُثْمَانُ بْنُ طَلْحَةَ، فَأَغْلَقُوا عَلَيْهِمْ، فَلَمَّا فَتَحُوا كُنْتُ فِي أَوَّلِ مَنْ وَلَجَ، فَلَقِيتُ بِلَالًا ، فَسَأَلْتُهُ: هَلْ صَلَّى فِيهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟، قَالَ: نَعَمْ، " صَلَّى بَيْنَ الْعَمُودَيْنِ الْيَمَانِيَيْنِ ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
لیث نے ہمیں ابن شہاب سے خبر دی انہوں نے سالم سے انہوں نے اپنے والد (حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما) سے روایت کی انہوں نے کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بیت اللہ میں داخل ہوئے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ، حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ، حضرت بلال رضی اللہ عنہ اور حضرت عثمان بن طلحہ رضی اللہ عنہ انہوں نے اپنے پیچھے دروازہ بند کر لیا جب انہوں نے دروازہ کھولا تو میں سب سے پہلا شخص تھا جو (کعبہ میں) داخل ہوا میں حضرت بلال رضی اللہ عنہ سے ملا اور ان سے پوچھا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس میں نماز ادا کی؟ انہوں نے جواب دیا: ہاں آپ نے دو یمنی ستونوں کے درمیان نماز ادا کی۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْحَجِّ/حدیث: 3235]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة