بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 3234 — باب: حاجی اور غیر حاجی کے لئے کعبہ میں داخل ہونے اور اس کے تمام اطراف میں نماز پڑھنے اور دعا کرنے کا استحباب۔
کتب صحیح مسلم حج کے احکام و مسائل باب: حاجی اور غیر حاجی کے لئے کعبہ میں داخل ہونے اور اس کے تمام اطراف میں نماز پڑھنے اور دعا کرنے کا استحباب۔ حدیث 3234
حدیث نمبر: 3234 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ ، خَالِدٌ يَعْنِي ابْنَ الْحَارِثِ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَوْنٍ ، نَافِعٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، وَبِلَالٌ ، وَأُسَامَةُ ، عُثْمَانُ بْنُ طَلْحَةَ
وحَدَّثَنِي حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ ، حدثنا خَالِدٌ يَعْنِي ابْنَ الْحَارِثِ ، حدثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَوْنٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ : أَنَّهُ انْتَهَى إِلَى الْكَعْبَةِ وَقَدْ دَخَلَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَبِلَالٌ ، وَأُسَامَةُ ، وَأَجَافَ عَلَيْهِمْ عُثْمَانُ بْنُ طَلْحَةَ الْبَابَ، قَالَ: فَمَكَثُوا فِيهِ مَلِيًّا ثُمَّ فُتِحَ الْبَابُ، فَخَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرَقِيتُ الدَّرَجَةَ، فَدَخَلْتُ الْبَيْتَ، فَقُلْتُ: " أَيْنَ صَلَّى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالُوا: هَا هُنَا "، قَالَ: وَنَسِيتُ أَنْ أَسْأَلَهُمْ كَمْ صَلَّى.
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
عبداللہ عون نے ہمیں نافع سے حدیث بیان کی انہوں نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ وہ کعبہ کے پاس پہنچے جبکہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ، حضرت بلال رضی اللہ عنہ اور حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ اس میں داخل ہو چکے تھے حضرت عثمان بن طلحہ رضی اللہ عنہ نے ان کے پیچھے دروازہ بند کیا۔ کہا وہ اس میں کافی دیر ٹھہرے پھر دروازہ کھولا گیا تو نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم باہر تشریف لائے میں سیڑھی چڑھا اور بیت اللہ میں داخل ہوا میں نے پوچھا نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کہاں نماز پڑھی؟ انہوں نے کہا اس جگہ کہا میں ان سے یہ پوچھنا بھول گیا کہ آپ نے کتنی رکعتیں پڑھیں۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْحَجِّ/حدیث: 3234]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (3233) باب پر واپس اگلی حدیث (3235) →