قُتَيْبَةُ ، وَابْنُ رُمْحٍ ، اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ ، يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ
وحَدَّثَنَاه قُتَيْبَةُ ، وَابْنُ رُمْحٍ ، عَنِ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ، قَالَ ابْنُ رُمْحٍ فِي رِوَايَتِهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ الْخَطْمِيِّ: وَكَانَ أَمِيرًا عَلَى الْكُوفَةِ عَلَى عَهْدِ ابْنِ الزُّبَيْرِ.
الترجمة: سلطان محمود جلالپوری
قتیبہ اور ابن رمح نے لیث بن سعد سے اور انہوں نے یحییٰ بن سعید سے اسی سند کے ساتھ بیان کی، ابن رمح نے اپنی روایت میں کہا: حضرت عبداللہ بن یزید ختمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے اور وہ حضرت ابن زبیر رضی اللہ عنہما کے دور حکومت میں کوفہ کے گورنر تھے۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْحَجِّ/حدیث: 3109]