ابْنُ أَبِي عُمَرَ ، سُفْيَانُ ، ابْنِ أَبِي حُسَيْنٍ ، أَبِي الطُّفَيْلِ ، لِابْنِ عَبَّاسٍ
وحَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ ابْنِ أَبِي حُسَيْنٍ ، عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ ، قَالَ: قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ : إِنَّ قَوْمَكَ يَزْعُمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، رَمَلَ بِالْبَيْتِ، وَبَيْنَ الصَّفَا، وَالْمَرْوَةِ وَهِيَ سُنَّةٌ "، قَالَ: صَدَقُوا وَكَذَبُوا.
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
ابن ابی حسین نے حضرت ابوطفیل رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا: آپ کی قوم کا خیال ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بیت اللہ (کے طواف میں) اور صفا مروہ کے درمیان میں رمل کیا تھا، اور یہ سنت ہے۔ انہوں نے فرمایا: انہوں نے صحیح بھی کہا اور غلط بھی۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْحَجِّ/حدیث: 3057]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة