إِبْرَاهِيمُ بْنُ دِينَارٍ ، رَوْحٌ ، أَبُو دَاوُدَ الْمُبَارَكِيُّ ، أَبُو شِهَابٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، يَحْيَى بْنُ كَثِيرٍ ، شُعْبَةَ
وحَدَّثَنَاه إِبْرَاهِيمُ بْنُ دِينَارٍ ، حَدَّثَنَا رَوْحٌ . ح وحَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الْمُبَارَكِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو شِهَابٍ . ح وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ كَثِيرٍ كُلُّهُمْ، عَنْ شُعْبَةَ فِي هَذَا الْإِسْنَادِ أَمَّا رَوْحٌ، وَيَحْيَى بْنُ كَثِيرٍ، فَقَالَ نَصْرٌ: " أَهَلَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْحَجِّ "، وَأَمَّا أَبُو شِهَابٍ فَفِي رِوَايَتِهِ: " خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نُهِلُّ بِالْحَجِّ "، وَفِي حَدِيثِهِمْ جَمِيعًا فَصَلَّى الصُّبْحَ بِالْبَطْحَاءِ، خَلَا الْجَهْضَمِيَّ فَإِنَّهُ لَمْ يَقُلْهُ.
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
یہی حدیث روح، ابوشہاب اور یحییٰ بن کثیر ان تمام نے شعبہ سے اسی سند سے روایت کی، روح اور یحییٰ بن کثیر دونوں نے ویسے ہی کہا جیسا کہ نصر (بن علی جہضمی) نے کہا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حج کا تلبیہ پکارا البتہ ابوشہاب کی روایت میں ہے: ہم تمام رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ حج کا تلبیہ پکارتے ہوئے نکلے۔ (آگے) ان سب کی روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بطحاء میں فجر کی نماز ادا کی، سوائے جہضمی کے کہ انہوں نے یہ بات نہیں کی۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْحَجِّ/حدیث: 3011]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة