نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ ، أَبِي ، شُعْبَةُ ، أَيُّوبَ ، أَبِي الْعَالِيَةِ الْبَرَّاءِ ، ابْنَ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ الْبَرَّاءِ ، أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، يَقُولُ: أَهَلَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْحَجِّ، فَقَدِمَ لِأَرْبَعٍ مَضَيْنَ مِنْ ذِي الْحِجَّةِ فَصَلَّى الصُّبْحَ، وَقَالَ لَمَّا صَلَّى الصُّبْحَ: " مَنْ شَاءَ أَنْ يَجْعَلَهَا عُمْرَةً فَلْيَجْعَلْهَا عُمْرَةً "،
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
نصر بن علی جہضمی نے ہمیں حدیث سنائی، (کہا:) میرے والد نے ہمیں حدیث سنائی، (کہا:) شعبہ نے ہمیں حدیث سنائی، انہوں نے ایوب سے، انہوں نے ابوعالیہ براء سے روایت کی، انہوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سنا، وہ فرما رہے تھے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حج کا تلبیہ پکارا اور چار ذوالحجہ کو تشریف لائے اور فجر کی نماز ادا کی، جب نماز فجر ادا کر چکے تو فرمایا: ”جو (اپنے حج کو) عمرہ بنانا چاہے، وہ اسے عمرہ بنا لے۔“ [صحيح مسلم/كِتَاب الْحَجِّ/حدیث: 3010]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة