بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 2983 — باب: تمتع کرنے والے پر قربانی واجب ہے، اور قربانی نہ کرنے کی صورت میں حج کے ایام میں تین دنوں کا روزہ رکھنا اور اپنے گھر واپس لوٹنے پر سات دنوں کا روزہ رکھنا لازمی ہے۔
کتب صحیح مسلم حج کے احکام و مسائل باب: تمتع کرنے والے پر قربانی واجب ہے، اور قربانی نہ کرنے کی صورت میں حج کے ایام میں تین دنوں کا روزہ رکھنا اور اپنے گھر واپس لوٹنے پر سات دنوں کا روزہ رکھنا لازمی ہے۔ حدیث 2983
حدیث نمبر: 2983 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبٍ ، أَبِي ، جَدِّي ، عُقَيْلٌ ، ابْنِ شِهَابٍ ، عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَائِشَةَ
وحَدَّثَنِيهِ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ جَدِّي ، حَدَّثَنِي عُقَيْلٌ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، أَنَّ عَائِشَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخْبَرَتْهُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " فِي تَمَتُّعِهِ بِالْحَجِّ إِلَى الْعُمْرَةِ وَتَمَتُّعِ النَّاسِ مَعَهُ "، بِمِثْلِ الَّذِي أَخْبَرَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
ابن شہاب نے عروہ بن زبیر سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زوجہ ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے انہیں (عروہ کو) رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بارے میں آپ کے حج کے ساتھ عمرہ کے تمتع کے متعلق اور جو آپ کے ساتھ تھے۔ ان کے تمتع کے متعلق اسی طرح خبر دی۔ جس طرح سالم بن عبداللہ نے مجھے حضرت عبداللہ (بن عمر رضی اللہ عنہما) کے واسطے سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے خبر دی تھی۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْحَجِّ/حدیث: 2983]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (2982) باب پر واپس اگلی حدیث (2984) →