☽ 10 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 2976
کتب← صحیح مسلم← ابواب← باب← حدیث نمبر 2976
حدیث نمبر: 2976 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، وَابْنُ بَشَّارٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، شُعْبَةَ ، قَتَادَةَ ، مُطَرِّفٍ ، عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ
وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، وَابْنُ بَشَّارٍ ، قَالَ ابْنُ الْمُثَنَّى: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، قَالَ: بَعَثَ إِلَيَّ عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ فِي مَرَضِهِ الَّذِي تُوُفِّيَ فِيهِ، فَقَالَ: " إِنِّي كُنْتُ مُحَدِّثَكَ بِأَحَادِيثَ لَعَلَّ اللَّهَ أَنْ يَنْفَعَكَ بِهَا بَعْدِي، فَإِنْ عِشْتُ فَاكْتُمْ عَنِّي، وَإِنْ مُتُّ فَحَدِّثْ بِهَا إِنْ شِئْتَ، إِنَّهُ قَدْ سُلِّمَ عَلَيَّ، وَاعْلَمْ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ جَمَعَ بَيْنَ حَجٍّ وَعُمْرَةٍ، ثُمَّ لَمْ يَنْزِلْ فِيهَا كِتَابُ اللَّهِ، وَلَمْ يَنْهَ عَنْهَا نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ رَجُلٌ فِيهَا بِرَأْيِهِ مَا شَاءَ ".
اردو ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
قتادہ نے مطرف سے روایت کی، کہا: جس مرض میں حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کی وفات ہوئی، اس دوران انہوں نے مجھے بلا بھیجا اور کہا میں تمہیں چند احادیث بیان کرنا چاہتا ہوں۔ امید ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے بعد تمہیں ان سے فائدہ پہنچائے گا، اگر میں (شفا یاب ہو کر) زندہ رہا تو ان باتوں کو میری طرف سے پوشیدہ رکھنا اگر فوت ہو گیا تو چاہو تو بیان کر دینا مجھ پر (فرشتوں کی جانب سے) سلام کہا جاتا تھا (تفصیل سابقہ حدیث میں ہے) اور یاد رکھو! اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حج اور عمرہ کو اکٹھا کر دیا، اس کے بعد نہ تو اس بارے میں اللہ کی کتاب نازل ہوئی اور نہ (آخر تک) اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس سے منع فرمایا۔ ایک شخص نے اس بارے میں اپنی رائے سے جو چاہا کہا۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْحَجِّ/حدیث: 2976]
پچھلی حدیث → (2975) باب پر واپس ← اگلی حدیث (2977)