بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 2892 — باب: محرم مر جائے تو کیا کیا جائے؟
کتب صحیح مسلم حج کے احکام و مسائل باب: محرم مر جائے تو کیا کیا جائے؟ حدیث 2892
حدیث نمبر: 2892 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ ، حَمَّادٌ ، عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، وَأَيُّوبَ ، سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
وحَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، وَأَيُّوبَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: بَيْنَمَا رَجُلٌ وَاقِفٌ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَرَفَةَ إِذْ وَقَعَ مِنْ رَاحِلَتِهِ، قَالَ أَيُّوبُ: فَأَوْقَصَتْهُ، أَوَ قَالَ: فَأَقْعَصَتْهُ، وَقَالَ عَمْرٌو: فَوَقَصَتْهُ، فَذُكِرَ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" اغْسِلُوهُ بِمَاءٍ وَسِدْرٍ، وَكَفِّنُوهُ فِي ثَوْبَيْنِ، وَلَا تُحَنِّطُوهُ وَلَا تُخَمِّرُوا رَأْسَهُ"، قَالَ أَيُّوبُ:" فَإِنَّ اللَّهَ يَبْعَثُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مُلَبِّيًا"، وَقَالَ عَمْرٌو:" فَإِنَّ اللَّهَ يَبْعَثُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يُلَبِّي"،
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
حماد نے عمرو بن دینار اور ایوب سے انہوں نے سعید بن جبیر سے انہوں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی (ابن عباس رضی اللہ عنہما نے) کہا: ایک شخص عرفات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ وقف میں تھا کہ اپنی سواری سے گر گیا ایوب نے کہا اس کی سواری نے اس کی گردن توڑ ڈالی۔۔۔یا کہا: اسے اسی وقت مار ڈالا۔۔۔اور عمرو نے فوقصتہ کہا (اس کی گردن کا منکا توڑ دیا۔) رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ بات بتائی گئی تو فرمایا: اسے پانی اور بیری کے پتوں سے غسل دو اسے کپڑوں میں کفن دو اسے خوشبو نہ لگاؤ نہ اس کا سر ڈھانپو۔ ایوب نے کہا: بلاشبہ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسے اسی حالت میں تلبیہ کہتا ہوا اٹھائے گا۔ اور عمرو نے کہا: بلاشبہ اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن اٹھائے گا۔ وہ تلبیہ پکار رہا ہو گا۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْحَجِّ/حدیث: 2892]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (2891) باب پر واپس اگلی حدیث (2893) →