بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 2744 — باب: ہر مہینے تین دن کے روزے اور یوم عرفہ کا روزہ اور عاشورہ اور سوموار اور جمعرات کے دن کے روزے کے استحباب کا بیان۔
کتب صحیح مسلم روزوں کے احکام و مسائل باب: ہر مہینے تین دن کے روزے اور یوم عرفہ کا روزہ اور عاشورہ اور سوموار اور جمعرات کے دن کے روزے کے استحباب کا بیان۔ حدیث 2744
حدیث نمبر: 2744 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ ، عَبْدُ الْوَارِثِ ، يَزِيدَ الرِّشْكِ ، مُعَاذَةُ الْعَدَوِيَّةُ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ ، عَنْ يَزِيدَ الرِّشْكِ ، قَالَ: حَدَّثَتْنِي مُعَاذَةُ الْعَدَوِيَّةُ ، أَنَّهَا سَأَلَتْ عَائِشَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، " أَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ؟ "، قَالَتْ: " نَعَمْ "، فَقُلْتُ لَهَا: " مِنْ أَيِّ أَيَّامِ الشَّهْرِ كَانَ يَصُومُ "، قَالَتْ: " لَمْ يَكُنْ يُبَالِي مِنْ أَيِّ أَيَّامِ الشَّهْرِ يَصُومُ ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
سیدہ معاذہ العدویہ سے روایت ہے کہ انہوں نے ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہر ماہ میں تین روزے رکھتے تھے؟ انہوں نے کہا: ہاں۔ پھر پوچھا کہ کن دنوں میں (روزے رکھتے تھے؟) انہوں نے کہا: کچھ پرواہ نہ کرتے، کسی بھی دن روزہ رکھ لیتے تھے۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الصِّيَامِ/حدیث: 2744]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (2743) باب پر واپس اگلی حدیث (2745) →