بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 2470 — باب: خوارج کا ساری مخلوق سے بدتر ہونے کا بیان۔
کتب صحیح مسلم زکاۃ کے احکام و مسائل باب: خوارج کا ساری مخلوق سے بدتر ہونے کا بیان۔ حدیث 2470
حدیث نمبر: 2470 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، الشَّيْبَانِيِّ ، يُسَيْرِ بْنِ عَمْرٍو ، سَهْلَ بْنَ حُنَيْفٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنْ الشَّيْبَانِيِّ ، عَنْ يُسَيْرِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ: سَأَلْتُ سَهْلَ بْنَ حُنَيْفٍ ، هَلْ سَمِعْتَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَذْكُرُ الْخَوَارِجَ؟، فَقَالَ: " سَمِعْتُهُ وَأَشَارَ بِيَدِهِ نَحْوَ الْمَشْرِقِ، قَوْمٌ يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ بِأَلْسِنَتِهِمْ، لَا يَعْدُو تَرَاقِيَهُمْ، يَمْرُقُونَ مِنَ الدِّينِ كَمَا يَمْرُقُ السَّهْمُ مِنَ الرَّمِيَّةِ "،
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
علی بن مسہر نے (ابواسحاق شیبانی) سے اور انہوں نے یسر بن عمرو سے روایت کی انہوں نے کہا میں نے سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ سے پوچھا کیا آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو خوارج کا تذکرہ کرتے ہوئے سنا؟ انہوں نے کہا میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے یہ سنا تھا۔۔۔ اور آپ نے اپنے ہاتھ سے مشرق کی جانب اشارہ کیا تھا۔۔۔ ایک قوم ہو گی جو اپنی زبانوں سے قرآن مجید کی تلاوت کریں گے لیکن وہ ان کی ہنسلی کی ہڈیوں سے آگے نہیں جائے گا وہ دین سے اس طرح تیزی سے نکل جائیں گے جس طرح تیر شکار میں سے نکل جاتا ہے۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الزَّكَاةِ/حدیث: 2470]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (2469) باب پر واپس اگلی حدیث (2471) →