بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 2251 — باب: قبر پر بیٹھنے اور اس پر نماز پڑھنے کی ممانعت۔
کتب صحیح مسلم جنازے کے احکام و مسائل باب: قبر پر بیٹھنے اور اس پر نماز پڑھنے کی ممانعت۔ حدیث 2251
حدیث نمبر: 2251 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
حَسَنُ بْنُ الرَّبِيعِ الْبَجَلِيُّ ، ابْنُ الْمُبَارَكِ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ ، بُسْرِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ ، أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ ، وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ ، أَبِي مَرْثَدٍ الْغَنَوِيِّ
وحَدَّثَنَا حَسَنُ بْنُ الرَّبِيعِ الْبَجَلِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ بُسْرِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ ، عَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ ، عَنْ أَبِي مَرْثَدٍ الْغَنَوِيِّ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " لَا تُصَلُّوا إِلَى الْقُبُورِ، وَلَا تَجْلِسُوا عَلَيْهَا ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
ابوادریس خولانی نے حضرت واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے حضرت ابومرثد غنوی رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: قبروں کی طرف (رخ کر کے) نماز نہ پڑھو اور نہ ان پر بیٹھو۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْجَنَائِزِ/حدیث: 2251]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (2250) باب پر واپس اگلی حدیث (2252) →