مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ ، يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، يَزِيدَ بْنِ كَيْسَانَ ، أَبُو حَازِمٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ كَيْسَانَ ، حَدَّثَنِي أَبُو حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَنْ صَلَّى عَلَى جَنَازَةٍ فَلَهُ قِيرَاطٌ، وَمَنِ اتَّبَعَهَا حَتَّى تُوضَعَ فِي الْقَبْرِ فَقِيرَاطَانِ "، قَالَ: قُلْتُ: يَا أَبَا هُرَيْرَةَ وَمَا الْقِيرَاطُ؟، قَالَ: مِثْلُ أُحُدٍ.
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
ابوحازم نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے روایت کی، آپ نے فرمایا: ”جس نے نماز جنازہ ادا کی تو اس کے لیے قیراط ہے اور جو اس کے ساتھ گیا حتیٰ کہ اسے قبر میں اتار دیا گیا تو (اس کے لیے) دو قیراط ہیں۔“ (ابوحازم نے) کہا: میں نے کہا: ”اے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، قیراط کیا ہے؟“ انہوں نے کہا: ”احد پہاڑ کے مانند۔“ [صحيح مسلم/كِتَاب الْجَنَائِزِ/حدیث: 2193]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة