بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 2132 — باب: میت کی آنکھیں روح کے پیچھے پیچھے دیکھتی ہیں۔
کتب صحیح مسلم جنازے کے احکام و مسائل باب: میت کی آنکھیں روح کے پیچھے پیچھے دیکھتی ہیں۔ حدیث 2132
حدیث نمبر: 2132 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، ابْنُ جُرَيْجٍ ، الْعَلَاءِ بْنِ يَعْقُوبَ ، أَبِي ، أَبَا هُرَيْرَةَ
وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ الْعَلَاءِ بْنِ يَعْقُوبَ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبِي ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَلَمْ تَرَوْا الْإِنْسَانَ إِذَا مَاتَ شَخَصَ بَصَرُهُ "، قَالُوا: بَلَى، قَالَ: " فَذَلِكَ حِينَ يَتْبَعُ بَصَرُهُ نَفْسَهُ ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
ابن جریج نے علاء بن یعقوب سے روایت کی، انہوں نے کہا: مجھے میرے والد نے خبر دی کہ انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو کہتے ہوئے سنا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: کیا تم انسان کو نہیں دیکھتے کہ جب وہ فوت ہو جاتا ہے تو اس کی نظر اٹھ جاتی ہے؟ لوگوں نے کہا: کیوں نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: یہ اس وقت ہوتا ہے جب اس کی نظر اس کی روح کا پیچھا کرتی ہے۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْجَنَائِزِ/حدیث: 2132]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (2131) باب پر واپس اگلی حدیث (2133) →