☽ 11 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 2030
کتب← صحیح مسلم← ابواب← باب← حدیث نمبر 2030
حدیث نمبر: 2030 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
عَمْرٌو النَّاقِدُ ، سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، ضَمْرَةَ بْنِ سَعِيدٍ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ
وحَدَّثَنَا عَمْرٌو النَّاقِدُ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ ضَمْرَةَ بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: كَتَبَ الضَّحَّاكُ بْنُ قَيْسٍ إِلَى النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ يَسْأَلُهُ " أَيَّ شَيْءٍ قَرَأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ سِوَى سُورَةِ الْجُمُعَةِ؟ " فَقَالَ: " كَانَ يَقْرَأُ هَلْ أَتَاكَ ".
اردو ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
عبیداللہ بن عبداللہ نے کہا: ضحاک بن قیس نے حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ کو خط لکھ کر پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جمعے کے دن سورہ جمعہ کے علاوہ (اور) کون سی سورت پڑھی؟ انہوں نے جواب دیا: آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ”هَلْ أَتَاکَ حَدِیثُ الْغَاشِیَۃِ“ پڑھا کرتے تھے۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْجُمُعَةِ/حدیث: 2030]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
پچھلی حدیث → (2029) باب پر واپس ← اگلی حدیث (2031)