سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ ، وَيَعْقُوبُ الدَّوْرَقِيُّ ، هُشَيْمٌ ، سَيَّارٍ ، الشَّعْبِيِّ ، جَرِيرٍ
حَدَّثَنَا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ ، وَيَعْقُوبُ الدَّوْرَقِيُّ ، قَالَا: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ سَيَّارٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ جَرِيرٍ ، قَالَ: " بَايَعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، عَلَى السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ، فَلَقَّنَنِي فِيمَا اسْتَطَعْتَ، وَالنُّصْحِ لِكُلِّ مُسْلِمٍ "، قَالَ يَعْقُوبُ فِي رِوَايَتِهِ: قَالَ: حَدَّثَنَا سَيَّارٌ.
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
سریج بن یونس اور یعقوب دورقی نے کہا: ہشیم نے ہمیں سیار کے واسطے سے شعبی سے حدیث سنائی اور انہوں نے حضرت جریر رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے (اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے احکام) سننے اور اطاعت کرنے پر بیعت کی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ساتھ یہ کہلوایا: ”جہاں تک تمہارے بس میں ہو گا۔“ اور ہر مسلمان کے ساتھ خیر خواہی پر۔ یعقوب نے اپنی روایت میں کہا: ہمیں سیار نے حدیث سنائی۔ (یعقوب نے براہ راست سیار سے بھی یہ روایت سنی اور ہشیم کے واسطے سے بھی، لفظ وہی تھے۔) سریج بن یونس اور یعقوب دورقی نے کہا: ہشیم نے ہمیں سیار کے واسطے سے شعبی سے حدیث سنائی اور انہوں نے حضرت جریر رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے (اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے احکام) سننے اور اطاعت کرنے پر بیعت کی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ساتھ یہ کہلوایا: ”جہاں تک تمہارے بس میں ہو گا۔“ اور ہر مسلمان کے ساتھ خیر خواہی پر۔ یعقوب نے اپنی روایت میں کہا: ہمیں سیار نے حدیث سنائی۔ (یعقوب نے براہ راست سیار سے بھی یہ روایت سنی اور ہشیم کے واسطے سے بھی، لفظ وہی تھے۔) [صحيح مسلم/كِتَاب الْإِيمَانِ/حدیث: 201]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة