عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ ، أَبِي ، قُرَّةُ بْنُ خَالِدٍ ، قَتَادَةَ ، أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ
حدثنا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ ، حدثنا أَبِي ، حدثنا قُرَّةُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، حدثنا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ أُحُدًا جَبَلٌ يُحِبُّنَا وَنُحِبُّهُ ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
عبید اللہ بن معاذ نے ہم سے حدیث بیان کی (کہا:) میرے والد نے ہمیں حدیث سنائی (کہا:) ہمیں قرہ بن خالد نے قتادہ سے حدیث بیان کی (کہا:) ہمیں انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے حدیث بیان کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک احد ایسا پہاڑ ہے جو ہم سے محبت کرتا ہے اور ہم اس سے محبت کرتے ہیں۔“ [صحيح مسلم/كِتَاب الْحَجِّ/حدیث: 3372]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة