☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنے عمرے کیے اس کا بیان
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← عمرے کے فرائض ، اس کی سنّتیں اور اس کے فضائل کے ابواب کا مجموعہ← رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنے عمرے کیے اس کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 3070 صحیح ابن خزیمہ
يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، جَرِيرٌ ، مَنْصُورٍ ، مُجَاهِدٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ
حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، قَالَ: دَخَلْتُ أَنَا وَعُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ الْمَسْجِدَ، فَإِذَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ جَالِسٌ إِلَى حُجْرَةِ عَائِشَةَ، قَالَ: وَإِذَا النَّاسُ فِي الْمَسْجِدِ يُصَلُّونَ صَلاةَ الضُّحَى، فَسَأَلْنَاهُ عَنْ صَلاتِهِمْ، فَقَالَ: بِدْعَةٌ، ثُمّ قَالَ: كَمِ اعْتَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ:" أَرْبَعًا"
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
امام مجاہد بیان کرتے ہیں کہ میں اور حضرت عروہ بن زبیر رحمه الله مسجد نبوی میں داخل ہوئے تو ہم نے دیکھا کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اُم المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حجرے کے ساتھ ٹیک لگا کر تشریف فرما ہیں۔ جبکہ لوگ مسجد میں نماز چاشت ادا کررہے تھے۔ ہم نے سیدنا ابن رضی اللہ عنہما سے اُن لوگوں کی نماز کے بارے میں پوچھا تو اُنھوں نے فرمایا کہ یہ بدعت ہے۔ پھر سوال کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کتنے عمرے کیے ہیں؟ اُنھوں نے جواب دیا کہ چار عمرے کیے ہیں۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابُ ذِكْرِ الْعُمْرَةِ وَشَرَائِعِهَا وَسُنَنِهَا وَفَضَائِلِهَا/حدیث: 3070]
تخریج الحدیث
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1775، 1777، 4253، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1255، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 3070، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3945، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 4203، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1992، والترمذي فى (جامعه) برقم: 936، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2998، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8925، وأحمد فى (مسنده) برقم: 5483»
حدیث نمبر: 3071 صحیح ابن خزیمہ
بُنْدَارٌ ، أَبُو دَاوُدَ ، هَمَّامٌ ، قَتَادَةَ ، لأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، قَالَ: قُلْتُ لأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ : كَمِ اعْتَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ:" أَرْبَعَ عُمَرٍ، وَحَجَّ حَجَّةً وَاحِدَةً، وَعُمْرَتُهُ مَعَ حَجَّتِهِ"
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
حضرت قتاده رحمه الله بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کتنے عمرے ہیں، اُنھوں نے فرمایا کہ آپ نے چار عمرے کیے ہیں اور صرف ایک حج کیا ہے، آپ کا ایک عمرہ آپ کے حج کے ساتھ تھا۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابُ ذِكْرِ الْعُمْرَةِ وَشَرَائِعِهَا وَسُنَنِهَا وَفَضَائِلِهَا/حدیث: 3071]
تخریج الحدیث
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1778، 1779، 1780، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1253، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 3071، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3764، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1994، والترمذي فى (جامعه) برقم: 815 م، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1828، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8799، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12567»