☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جب آدمی پیدل چل رہا ہو تو تہہ بند کو کمر کے ساتھ کس کر باندھنا اور تیز چلنا مستحب ہے
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← حج کے احکام و مسائل← جب آدمی پیدل چل رہا ہو تو تہہ بند کو کمر کے ساتھ کس کر باندھنا اور تیز چلنا مستحب ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 2535 صحیح ابن خزیمہ
إِسْمَاعِيلُ بْنُ حَفْصِ بْنِ عُمَرَ ، وابْنِ مَيْمُونٍ ، يَحْيَى بْنُ الْيَمَانِ ، حَمْزَةَ الزَّيَّاتِ ، حُمْرَانَ بْنِ أَعْيَنَ ، أَبِي الطُّفَيْلِ ، أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ حَفْصِ بْنِ عُمَرَ , وابْنِ مَيْمُونٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ الْيَمَانِ ، عَنْ حَمْزَةَ الزَّيَّاتِ ، عَنْ حُمْرَانَ بْنِ أَعْيَنَ ، عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: حَجَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابُهُ مُشَاةً مِنَ الْمَدِينَةِ إِلَى مَكَّةَ، وَقَالَ: " ارْبُطُوا أَوْسَاطَكُمْ بِأُزُرِكُمْ"، وَمَشَى خِلْطَ الْهَرْوَلَةِ
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور آپ کے صحابہ کرام نے حج کیا تو مدینہ منوّرہ سے مکّہ مکرّمہ تک پیدل سفر طے کیا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے تہہ بند اپنی کمروں کے ساتھ باندھ لو۔“ اور آپ ایسی تیز چال چلے جس میں دوڑ بھی شامل تھی۔ [صحيح ابن خزيمه/كِتَابُ: الْمَنَاسِكِ/حدیث: 2535]
تخریج الحدیث
«اسناد منكر، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2535، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1624، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3119»