☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
حج کو جلدی ادا کرنے کا بیان۔ اس خوف کی بنا پر کہ کہیں کعبہ کے اُٹھائے جانے کی وجہ سے حج فوت نہ ہوجائے، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا ہے کہ کعبہ دو بار منہدم ہونے کے بعد اُٹھالیا جائے گا
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← حج کے احکام و مسائل← حج کو جلدی ادا کرنے کا بیان۔ اس خوف کی بنا پر کہ کہیں کعبہ کے اُٹھائے جانے کی وجہ سے حج فوت نہ ہوجائے، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا ہے کہ کعبہ دو بار منہدم ہونے کے بعد اُٹھالیا جائے گا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗

Q2506 حوالہ جات

ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
إِذِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْلَمَ أَنَّهَا تُرْفَعُ بَعْدَ هَدْمِ مَرَّتَيْنِ
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 2506 صحیح ابن خزیمہ
الْحَسَنُ بْنُ قَزْعَةَ بْنِ عُبَيْدٍ ، سُفْيَانُ بْنُ حَبِيبٍ ، حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ ، بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيِّ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ قَزْعَةَ بْنِ عُبَيْدٍ بِخَبَرٍ غَرِيبٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ حَبِيبٍ ، حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ ، عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اسْتَمْتِعُوا مِنْ هَذَا الْبَيْتِ، فَإِنَّهُ قَدْ هُدِمَ مَرَّتَيْنِ، وَيُرْفَعُ فِي الثَّالِثِ" ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ: قَوْلُهُ: يُرْفَعُ فِي الثَّالِثِ، يُرِيدُ بَعْدَ الثَّالِثَةِ، إِذْ رَفْعُ مَا قَدْ هُدِمَ مُحَالٌ، لأَنَّ الْبَيْتَ إِذَا هُدِمَ لا يَقَعُ عَلَيْهِ اسْمُ بَيْتٍ إِذَا لَمْ يَكُنْ هُنَاكَ بِنَاءٌ
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”بیت اللہ سے فائدہ اُٹھا لو کیونکہ یہ دوبار منہدم ہوگا اور تیسری بار اُٹھا لیا جائیگا۔“ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں آپ کا یہ فرمان کہ ”تیسری بار اس کی عمارت اُٹھالی جائیگی“ کا مطلب یہ ہے کہ تیسری بار منہدم ہونے کے بعد اُٹھالیا جائیگا کیونکہ منہدم شدہ کو اُٹھانا محال ہے کیونکہ جب گھر گر جاۓ اور وہاں کوئی عمارت باقی نہ رہے تو اُسے ”بیت“ گھر کا نام نہیں دیا جاتا۔ [صحيح ابن خزيمه/كِتَابُ: الْمَنَاسِكِ/حدیث: 2506]
تخریج الحدیث
«اسناده صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2506، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6753، والضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 224، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1616، والبزار فى (مسنده) برقم: 6157، والطبراني فى(الكبير) برقم: 14033»