☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اس بات کی دلیل کا بیان کہ صدقہ فطر کی ادائیگی کا حُکم فرضیت زکوٰۃ سے پہلے ہوا تھا
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← رمضان المبارک میں صدقہ فطرادا کرنے کے ابواب کا مجموعہ← اس بات کی دلیل کا بیان کہ صدقہ فطر کی ادائیگی کا حُکم فرضیت زکوٰۃ سے پہلے ہوا تھا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 2394 صحیح ابن خزیمہ
جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الثَّعْلَبِيُّ ، وَكِيعٌ ، سُفْيَانَ ، سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، الْقَاسِمِ بْنِ مُخَيْمِرَةَ ، أَبِي عَمَّارٍ الْهَمْدَانِيِّ ، قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الثَّعْلَبِيُّ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُخَيْمِرَةَ ، عَنْ أَبِي عَمَّارٍ الْهَمْدَانِيِّ، عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ:" أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِصَدَقَةِ الْفِطْرِ قَبْلَ أَنْ تَنْزِلَ الزَّكَاةُ، فَلَمَّا نَزَلَتِ الزَّكَاةُ، لَمْ يَأْمُرْنَا، وَلَمْ يَنْهَنَا وَنَحْنُ نَفْعَلُهُ"
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا قیس بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ زکوٰۃ کی فرضیت نازل ہونے سے پہلے ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے صدقہ فطر ادا کرنے کا حُکم دیا، پھر جب زکوٰۃ کی فرضیت نازل ہوئی تو آپ نے ہمیں صدقہ فطر کا نہ حُکم دیا اور نہ منع کیا جبکہ ہم صدقہ فطر ادا کرتے ہیں۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ صَدَقَةِ الْفِطْرِ فِي رَمَضَانَ/حدیث: 2394]
تخریج الحدیث
«اسناده صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2394، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1496، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2505، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1828، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 7765، وأحمد فى (مسنده) برقم: 15716»