☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جب گندم اور کھجور میں سے ہر صنف پانچ وسق ہو جائے تو اس میں زکٰوۃ واجب ہے
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← اناج اور پھلوں کی زکوٰۃ کے ابواب کا مجموعہ← جب گندم اور کھجور میں سے ہر صنف پانچ وسق ہو جائے تو اس میں زکٰوۃ واجب ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 2301 صحیح ابن خزیمہ
أَبُو الْخَطَّابِ زِيَادُ بْنُ يَحْيَى ، يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ ، عَمْرُو بْنُ يَحْيَى بْنِ عُمَارَةَ ، أَبِيهِ ، أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
حَدَّثَنَا أَبُو الْخَطَّابِ زِيَادُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ يَحْيَى بْنِ عُمَارَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لا تَحِلُّ فِي الْبُرِّ وَالتَّمْرِ زَكَاةٌ، حَتَّى يَبْلُغَ خَمْسَةَ أَوْسُقٍ، وَلا تَحِلُّ فِي الْوَرِقِ زَكَاةٌ حَتَّى تَبْلُغَ خَمْسَ أَوَاقٍ، وَلا تَحِلُّ فِي الإِبِلِ زَكَاةٌ حَتَّى تَبْلُغَ خَمْسَةَ ذَوْدٍ"
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ”جب تک گندم اور کھجور پانچ وسق نہ ہو جائیں ان میں زکوٰۃ واجب نہیں ہوتی اور جب تک چاندی پانچ اوقیہ نہ ہو جائے اس میں بھی زکوٰۃ نہیں ہے اور اونٹوں میں اس وقت تک زکوٰۃ واجب نہیں ہوتی جب تک ان کی تعداد پانچ نہ ہو جائے۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ صَدَقَةِ الْحُبُوبِ وَالثِّمَارِ/حدیث: 2301]
تخریج الحدیث
«اسناده صحيح، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1405، 1447، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 979، ومالك فى (الموطأ) برقم: 832، وابن الجارود فى "المنتقى"، 375، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2263، 2293، 2294، 2295، 2301، 2302، 2303، 2305، 2310، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3268، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2444، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1558، والترمذي فى (جامعه) برقم: 626، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1793، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 7343، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1899، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11187»