☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
زکوٰۃ کی وصولی کے بعد امام کو زکوٰۃ کی تقسیم میں تاخیر کرنے کی رخصت ہے۔ جب تک امام زکوٰۃ کے جانور تقسیم کرنے کا ارادہ نہیں کرتا وہ انہیں چراگاہ میں بھیج سکتا ہے۔
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← اونٹ ، گائے اور بکریوں کی زکوٰۃ کے ابواب کا مجموعہ← زکوٰۃ کی وصولی کے بعد امام کو زکوٰۃ کی تقسیم میں تاخیر کرنے کی رخصت ہے۔ جب تک امام زکوٰۃ کے جانور تقسیم کرنے کا ارادہ نہیں کرتا وہ انہیں چراگاہ میں بھیج سکتا ہے۔
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 2292 صحیح ابن خزیمہ
الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ ، يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ أَبُو مُعَاوِيَةَ ، خَالِدٌ ، أَبِي قِلابَةَ ، عَمْرِو بْنِ بُجْدَانَ ، أَبَا ذَرٍّ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ ، أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ أَبُو مُعَاوِيَةَ ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ بُجْدَانَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا ذَرٍّ ، يَقُولُ: اجْتَمَعَتْ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَنَمٌ مِنْ غَنَمٍ لِلصَّدَقَةِ، قَالَ: " ابْدُ فِيهَا يَا أَبَا ذَرٍّ"، قَالَ: فَبَدَوْتُ فِيهَا إِلَى الرَّبَذَةِ ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس زکوٰۃ کی بکریوں میں سے کچھ بکریاں جمع ہوگئیں تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابوذر، ان بکریوں کو (چرانے کے لئے) جنگل میں لے جاؤ۔“ سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ تو میں ان بکریوں کو چرانے کے لئے ربذہ مقام کی طرف لے گیا۔ پھر مکمّل حدیث بیان کی۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ صَدَقَةِ الْمَوَاشِي مِنَ الْإِبِلِ وَالْبَقَرِ وَالْغَنَمِ/حدیث: 2292]
تخریج الحدیث
«اسناده صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2292، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1311، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 632، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 321، وأبو داود فى (سننه) برقم: 332، 333، والترمذي فى (جامعه) برقم: 124، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 15، والدارقطني فى (سننه) برقم: 721، وأحمد فى (مسنده) برقم: 21699»