☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بکریوں کی زکوٰۃ وصول ہونے پر انہیں نشان لگانے کا بیان
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← اونٹ ، گائے اور بکریوں کی زکوٰۃ کے ابواب کا مجموعہ← بکریوں کی زکوٰۃ وصول ہونے پر انہیں نشان لگانے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 2283 صحیح ابن خزیمہ
بُنْدَارٌ ، يَحْيَى ، وَمُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنِ مَهْدِيٍّ ، شُعْبَةُ ، هِشَامِ بْنِ يَزِيدَ ، أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ
حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى ، وَمُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنِ مَهْدِيٍّ , قَالُوا: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ يَزِيدَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، يَقُولُ: حِينَ وَلَدَتْ أُمِّي انْطَلَقْتُ بِالصَّبِيِّ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيُحَنِّكَهُ،" فَإِذَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مِرْبَدٍ لَهُ، يَسِمُ غَنَمًا" ، قَالَ شُعْبَةُ: أَكْثَرُ عِلْمِي أَنَّهُ قَالَ: فِي آذَانِهَا
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب میری والدہ نے بچّے کو جنم دیا تو میں بچّے کو لیکر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوا تاکہ آپ کھجور چبا کر اُس کے تالو کو لگائیں۔ اُس وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اونٹوں کے باڑے میں بکریوں کو نشان لگارہے تھے۔ امام شعبہ کہتے ہیں۔ میرے خیال میں جناب ہشام نے یہ کہا تھا کہ آپ بکریوں کے کانوں پرنشان لگارہے تھے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ صَدَقَةِ الْمَوَاشِي مِنَ الْإِبِلِ وَالْبَقَرِ وَالْغَنَمِ/حدیث: 2283]
تخریج الحدیث
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1301، 1502، 5470، 5542، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2119، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2283، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4531، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2563، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3565، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 7230، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12210»