☽ 16 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اس بات کی دلیل کا بیان کہ روزے کے بغیر بھی اعتکاف کیا جاسکتا ہے کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک رات کا اعتکاف کرنے کا حُکم دیا اور رات کے وقت روزہ نہیں ہوتا
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← اعتکاف کے ابواب کا مجموعہ← اس بات کی دلیل کا بیان کہ روزے کے بغیر بھی اعتکاف کیا جاسکتا ہے کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک رات کا اعتکاف کرنے کا حُکم دیا اور رات کے وقت روزہ نہیں ہوتا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 2239 صحیح ابن خزیمہ
مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، يَحْيَى ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ ، عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ، سَأَلَ النَّبِيَّ عَلَيْهِ السَّلامُ، فَقَالَ: إِنِّي نَذَرْتُ أَنْ أَعْتَكِفَ لَيْلَةً فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَوْفِ بِنَذْرِكَ"
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سوال پوچھتے ہوئے عرض کی کہ میں نے جاہلیت میں ایک رات کا اعتکاف کرنے کی نذر مانی تھی۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنی نذر پوری کرو۔“ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 2239]
تخریج الحدیث
«تقدم۔۔۔، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2032، 2042، 2043، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1656، وابن الجارود فى "المنتقى"، 1013، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2239، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4379، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1610، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3829، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2474، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1539، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2378، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1772، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8669، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2353، وأحمد فى (مسنده) برقم: 261، والحميدي فى (مسنده) برقم: 708»